-->

Tuesday, June 12, 2018

دنیا کی مہنگی ترین عمارات٬ لاگت ہوش اڑا دے(Most Expensive Buildings in the world )

Most Expensive Buildings in the world

آپ اکثر اپنے اردگرد خوبصورت اور منفرد عمارات دیکھتے رہتے ہیں جو کہ نہ صرف بیرونی طور پر پرکشش ہوتی ہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی انتہائی اعلیٰ تزئین و آرائش کی حامل ہوتی ہیں- تاہم دنیا میں چند عمارات ایسی بھی ہیں جن کی تعمیر پر ایک شاہانہ بجٹ خرچ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں دنیا کی مہنگی ترین عمارات ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے- یہ عمارات خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جدید بھی ہیں اور متعدد پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو دنیا کی سب سے مہنگی ترین عمارات کا احوال بتائیں گے-

دبئی میں واقع برج خلیفہ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے- اس عمارت کی لمبائی 2722 فٹ ہے- یہ دبئی کی سب سے مہنگی ترین عمارت بھی ہے- سال 2009 میں مکمل ہونے والی اس عمارت کی تعمیر پر 1.5 بلین ڈالر کی لاگت آئی-

SEAT OF THE EUROPEAN CENTRAL BANK
یہ ایک بینک کی عمارت ہے جو کہ فرینکفرٹ میں واقع ہے- چند مسائل کے سبب اس عمارت کی تعمیر پر اندازوں سے زیادہ رقم خرچ ہوئی- اس عمارت کی تعمیر سال 2013 میں مکمل ہوئی اور اس تعمیر پر آنے والی مجموعی لاگت 1.6 بلین ڈالر تھی-

PETRONAS TOWERS
کولالمپور میں یہ جڑواں ٹاور واقع ٹاور سال 1998 سے 2004 تک دنیا کے بلند ترین ٹاور تھے- انہیں آرکیٹکچر Cesar Pelli نے ڈیزائن کیا تھا- 90 کی دہائی اختتام پر تعمیر ہونے والے ان ٹاور کی تکمیل پر 1.2 بلین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی تھی-

WEMBLEY STADIUM
لندن میں واقع یہ دنیا کے پہلا ایسا اسٹیڈیم ہے جس کی تعمیر پر 1 بلین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ ہوئی- سال 2006 میں مکمل ہونے والے اس اسٹیڈیم کی تعمیر 1.5 بلین ڈالر میں مکمل ہوئی- یہاں 90 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے-

BANK OF CHINA TOWER
یہ عمارت ہانگ کانگ کی سب سے قابلِ ذکر عمارات میں سے ایک ہے- اس عمارت کی لمبائی 1,033 فٹ ہے اور یہ امریکہ سے باہر تعمیر ہونے والی سب سے پہلی بلند ترین عمارت تھی- یہ عمارت 1990 میں تعمیر ہوئی اور اس وقت اس پر 1 بلین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی-

KYOTO STATION
کیوٹو میں واقع یہ اسٹیشن کی عمارت 15 منزلہ ہے جس میں ہوٹل سے لے کر ڈپارٹمنٹل اسٹور تک ہر چیز کی سہولت موجود ہے- یہ دنیا کا مہنگا ترین ریلوے اسٹیشن بھی ہے- اس عمارت کی تعمیر 1997 میں مکمل ہوئی اور اس تعمیر پر 1.3 بلین ڈالر کی لاگت آئی-

THE PALAZZO
یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی عمارت ہے جو کہ لاس ویگاس میں واقع ہے- اس عمارت کی تعمیر سال 2007 میں مکمل ہوئی- اس بلند و بالا عمارت کی تعمیر پر 1.8 بلین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی-

NEXT ARTICLE Next Post
PREVIOUS ARTICLE Previous Post
NEXT ARTICLE Next Post
PREVIOUS ARTICLE Previous Post
 

Delivered by FeedBurner