کیا یہ ابابیل پرندہ یا بلیک حیرن سچ یا جھوٹ ؟؟؟؟؟؟
رمضان جب سے شروع ہوا ہے۔ میں ایک ویڈیو یا امیج مسلسل تواتر سے اپنی ٹائم لائن پر اور واٹس ایپ میسجز میں دیکھتا چلا آ رہا ہوں۔
رمضان جب سے شروع ہوا ہے۔ میں ایک ویڈیو یا امیج مسلسل تواتر سے اپنی ٹائم لائن پر اور واٹس ایپ میسجز میں دیکھتا چلا آ رہا ہوں۔
اور مزے کی بات کہ اسے دھڑا دھڑ ثواب سمجھ کر شئیر بھی کیا جا رہا ہے۔
ایک ویڈیو ہے۔ اس میں بتایا جا رہا ہے کہ دیکھیں جی ماشاء اللہ ابابیل پرندہ کتنا سمجھدار اور با حیا اور اسلامی پرندہ ہے کہ رمضان جب بھی آتا ہے تو یہ اپنے پروں سے اپنا منہ چھپا کر پانی پیتا ہے تاکہ مسلمان روزہ دار جو شائد اس پرندے کو ہی دیکھتے رہتے ہیں وہ اپنا روزہ نہ متاثر کر سکیں۔
سب سے پہلے تو جان لیں کہ یہ پرندہ ابابیل نہیں۔
اسکا نام بلیک حیرن black heron ہے۔ اور یہ پانی کے اوپر اپنے بازو یعنی پر اس لیے پھیلاتا ہے تاکہ مچھلی کا شکار آسانی سے کر سکے اور یہ عمل صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ وہ پوری ذندگی یعنی ہر شکار کے وقت تواتر سے کرتا ہے. مزید آپ گوگل پر بھی سرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
خدا کے واسطے جہالت سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اور ایسی باتوں سے اسلام ثابت نہ کریں.
اگر یہ پرندہ اتنا ہی اچھا اور سمجھ دار ہوتا تو روزہ ہی رکھ لیتا چھپ کے پانی پینے کی کیا ضرورت تھی..؟؟
اور جس ظالم کے بچے نے یہ ویڈیو بنا کے اسلام کے ساتھ مذاق کیا ہے اللہ اسے ہدایت دے.
یہ منافقوں کا ٹولہ وہی ہوتا ہے جو سارا سال فیس بک کی پوسٹوں میں اپنی دادی کے اقوال زریں کو حضرت علی رض کے اقوال سے منسوب کرتے ہیں اور پھر
" پانچ لکھیں اور جادو دیکھیں۔ " یا کوئ انہونی تصویر لگا کر لکھیں گے۔
" پلیز کوئ کنجوس ہی ہوگا جو اس میسج کو لائک نہیں کرے گا۔ "
اس سے بھی دل نہ بھرے تو
" پلیز کوئ کنجوس ہی ہوگا جو اس میسج کو لائک نہیں کرے گا۔ "
اس سے بھی دل نہ بھرے تو
"۔ "
جیسے منفرد کام کرتے رہتے ہیں اور ماہ رمضان میں آکر ایسا بھونڈا مذاق اسلام سے کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتے۔
خدارا اس پوسٹ کو ان تمام دوستوں تک پہنچائیں جو اس ویڈیو کو دیکھ کر گمراہ ہورہے ہیں. شکریہ
The black heron has an interesting hunting method called canopy feeding-it uses its wings like an umbrella, and uses the shade it creates to attract fish.(wikipedia)